مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات پر آپریشن کے دوران 4 شدت پسندوں کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آرکے مطابق ہنگو میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات پر آپریشن کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک کردیئے۔ دہشتگ رد ہنگو کے قریب کلایا میں خودکش حملے میں ملوث تھے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں کمانڈراسلام بھی شامل ہے جب کہ دہشت گردوں کے قبضے سے متعدد دستی بم، کلاشنکوف اوردیگر اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔
پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات پر آپریشن کے دوران 4 شدت پسندوں کو ہلاک کردیا۔
News ID 1887343
آپ کا تبصرہ